3 جون 2013 - 19:30
آئی اے ای اے ماحول کوسیاسی نہ بنائے

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے بعض اراکین کو اس ایجنسی کا ماحول سیاسی بنانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کےمطابق علی اصغر سلطانیہ نے ویانا میں بورڈ آف گورنرس کےاجلاس کےپہلے دن ایران کی ایٹمی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بورڈ آف گورنرس کےکچہ حکام کو یہ مان لیناچاہئے کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی میں مہارت حاصل ہوچکی ہے اور وہ آئي اے ای اے کےساتھ پوری طرح تعاون کررہا ہے۔
علی اصغرسلطانیہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےسربراہ یوکیاآمانو کی نئی رپورٹ میں ایران کے ایٹمی پروگرام میں کسی طرح کاانحراف نہ ہونے پرتاکیدکی گئی ہے کہاکہ یہ رپورٹ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی میں ایران کی سائنسی اورتکنیکی کامیابیوں کا پتہ دیتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲